جہلم(ظہیرعباس Jhelumnews.uk ) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا دورہ سبزی منڈی، سبزی پھلوں کے ریٹ چیک کئے، آڑھتیوں سے ملاقات، شہریوں سے شکایات بارے معلوم کیا، موقع پر شکایات حل کروائیں، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ عوام کو روزمرہ کی اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں ہر سطح پر چیکنگ کی جاری ہے، انہوں نے یہ بات سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں سے ملاقات کی اور ان سے آج کے ریٹ معلوم کئے جبکہ منڈی میں خریداری کرنے والے کئی شہریوں سے بھی ریٹ معلوم کرکے ان کی شکایات کو سنا، بعض شہریوں کی جانب سے سرکاری ریٹ سے زائد کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ان کی شکایات دورکرنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا جائز منافع آپ کا حق ہے لیکن غریب لوگوں کو لوٹنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments