top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا جلالپور کندوال نہر کے کام کا دورہ، نہر پر جاری کام کی صورتحال کا جائزہ

جہلم(رانا محمد عاصم)ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا جلالپور کندوال نہر کے کام کا دورہ، نہر پر جاری کام کی صورتحال کا جائزہ لیا ، پراجیکٹ کمپنی کی ڈی سی جہلم کو بریفنگ ، تفصیلات کے مطابق جلالپور کندوال نہر کے پراجیکٹ پر کام کی رفتار اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے نہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں مصروف عمل عملہ اور انجینئرز سے کام بارے آگاہی حاصل کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر کام کے متعلقہ حصوں کو مکمل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا حکم دیا ۔ پراجیکٹ کمپنی نے ڈپٹی کمشنر کو اس حوالے سے اب تک کی کارکردگی اور بقایا کام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر ڈی سی جہلم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ ہماری زراعت کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کی تکمیل سے لاکھوں ایکٹر بنجر رقبہ زرخیز زمین میں تبدیل ہو جائے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page