top of page

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ، مختلف مراحل کا جائزہ


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا گیا ، سنٹر میں آنے والے شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایات جاری کیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا ، جہاں زمینوں کے ریکارڈ کی فراہمی کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا گیا سنٹر میں فردات ، انتقالات اور دیگر عوامل کیلۓ آنے والے شہرہوں سے آنکے مسائل بارے دریافت کیا سنٹر میں تعینات عملے کے رویے اور سہولیات بارے بھی اگاہی حاصل کرتے رہے ۔ سنٹر میں زمینوں کے ریکارڈ کی فراہمی کے مختلف کاؤنٹر پر جا کر مختلف مراحل کا بغور جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کیلۓ مہیا کی گئ سہولہات بارے استفسارکیا گیا اور سنٹر پر تعینات عملہ کو شہریوں کے مسائل جلد از جلد مناسب وقت میں حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ سنٹر پر موجود شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مسائل کے حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page