04 دسمبر 2023
جہلم( ادریس چودھری) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کرنے حکم جاری کردیا ۔ سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نے عوام کو روز مرہ کی اشیاء خوردونوش مناسب قیمت پر فروخت کرنے کےلئے سرکاری ریٹ مقرر کر دئیے ہیں جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت بڑا 700, گوشت بکرا 1400, روٹی 20, نان 25 ، چاول باسمتی 300, دودھ 160 دہی 170 ، چنے سفید 290, کالا چنا(باریک )180, دال مسور 290, بیسن 200, دال مونگ 240, جبکہ گھی، گوشت برائلر، انڈے، مچھلی ، سبزی فروٹ وغیرہ مارکیٹ کے ریٹ کے مطابق قیمتوں کا تعین کیا جائے گا
Comments