جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا صبح سویرے متعدد تعلیمی اداروں کا دورہ، اساتذہ کی حاضری اور ضروری سہولیات کاجائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کچہری، ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ کیا، انہوں نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری اور سٹاف کی موجودگی کوچیک کیا جبکہ مختلف کلاسز میں جا کر اساتذہ کی جانب سے جاری لیکچرز کا مشاہدہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کالج پرنسپلز کوتمام اساتذہ اورسٹاف کی بروقت حاضری اور ڈیوٹی اوقات کار کی مکمل پابندی کروانے، تعلیمی ادارں میں صفائی، پودوں کی کٹنگ وغیرہ بروقت کروانے اور بہترین تعلیمی ماحول برقرا ر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
top of page
bottom of page
Comments