top of page

ڈومیلی کے نواحی گاؤں میں موٹرسائیکل ٹریکٹرٹرالی سے جاٹکرایا،1خاتون جاں بحق۔ایک شخص زخمی

دینہ(محمد نبیل حسن سے)ڈومیلی کے نواحی گاؤں میں موٹرسائیکل ٹریکٹرٹرالی سے جاٹکرایا،1خاتون جاں بحق۔حادثہ میں ایک شخص زخمی جسے فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا۔جاں بحق خاتون کا تعلق چندڑسے تھا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے نواحی گائوں ڈھوک صوبہ کے قریب خطرناک موڑ راجہ مارکیٹ کے سامنے تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرایا۔جس کے نتیجے میں چنڈر کے ملک عرفان کی اہلیہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔جبکہ سابق کونسلر ملک خالد رجوال کا بیٹاشدید زخمی ہوگیا۔جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔خاتون کے جاں بحق ہونے کی خبراہل خانہ کوملی تو کہرام مچ گیا۔ا چانک ہرآنکھ اشکبار ہوگئی۔

0 comments

Opmerkingen

Beoordeeld met 0 uit 5 sterren.
Nog geen beoordelingen

Voeg een beoordeling toe
bottom of page