top of page

ڈومیلی! ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان اور غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والا 1 شخص گرفتار



ڈومیلی(محمدنبیل حسن)ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری ناصر اور انکی ٹیم نے تین ناجائز اسلحہ رکھنے والے چوآسیدن شاہ کے رہاٸشیوں کو گرفتار کیاجبکہ ایک ڈھانگری ڈھیرو میں غیرقانونی پٹرول فروخت کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری ناصر محمود اور انکی ٹیم نےناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور غیرقانونی طریقے سے پٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف اہم کارواٸیاں کی۔جس میں دوران گشت تین ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان وقار یونس ولد محمدعمران ساکن وہالی زیرتحصیل چوآسیدن شاہ ضلع چکوال،ابوبکرولدمظفر حسین قوم قصائی ساکن وہالی زیر تحصیل چو آسیدن شاہ ضلع چکوال،محمدالیاس ولد زرین گل قوم پٹھان ساکن وہالی زیر تحصیل چوآسیدن شاہ ضلع چکوال کوگرفتار کیا۔تینوں ملزمان کے پاس کوٸی لاٸسنس یا اجازت نامہ نہیں تھا۔انکے علاوہ مخبرکی اطلاع پر پولیس نے ڈھانگری ڈھیرو میں کاروائی کرتےہوٸے غیرقانونی پٹرول فروخت کرنے والا شخص جمیل یسین ولد محمدیسین ساکن ڈھیرو ڈھانگری کو گرفتار کرلیاانکی دوکان سے لیٹر والی پٹرول کی بیس بوتلیں برآمد ہوئیں۔ڈی پی او جہلم کا کہناہے کسی غیرقانونی کام کو نہیں ہونے دیں گے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والاافراد کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page