top of page
Writer's pictureJhelum News

ڈومیلی میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر کا ڈاکٹر قاسم محمود اور سیدضیا ء اللہ شاہ نے افتتاح کردیا، ڈومیلی پہنچنے پر شاندار استقبال ،عوام کی بھرپور شرکت

دینہ( محمد نبیل حسن)ڈومیلی میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر کا ڈاکٹر قاسم محمود اور سیدضیا ء اللہ شاہ نے افتتاح کردیااس موقع پر اہل علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت،ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کا ڈومیلی پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز حلقہ پی پی 24 اور این اے60کا ڈومیلی میں جماعت اسلامی نے مرکزی دفتر کاافتتاح کردیا۔افتتاح امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی24اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 60سیدضیاء اللہ شاہ بخاری نے کیا۔دونوں امیدواروں کو ڈومیلی چوک سے ریلی کی شکل میں دفتر تک لایاگیا۔افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ کے لوگوں سمیت جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان نے شرکت کی۔تمام شرکاء نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی حمایت کااعلان بھی کیا۔ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے خطاب میں کہاکہ اس سے پہلے جتنی حکومتیں آئیںسب نے اپنی جیبیں بھریں ووٹ آپ دیتے لیک ہیں لیکن عیاشیاں وہ کرتے ہیں الیکشن جیتے کے بعد یہ آپ کے نہ مسائل حل کرتے نہ ہی اپ کے پاس آتے ہیں۔جماعت اسلامی نے سود کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس لڑا اور سود کے خاتمے کا کیس جیتا۔ملک میں جتنی بھی جماعتیں آئیں انہوں نے سود لے کر ہم پر کو سود میں ڈبودیا۔سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب میں کہا 75سال میں ملک کو مقروض کردیاگیالیکن حکمرانوں کے اکاؤنٹ اربوں کھربوں ہو گئے۔ڈومیلی میں سرکاری ہسپتال توموجود ہے لیکن وہاں ڈاکٹرز کی کمی ادویات کی کمی موجود ہے۔اسکے علاوہ بھی بے شمار مسائل پہلے جیسے ہی موجود ہے۔ڈومیلی جس طرح پہلے تھاایسے ہی موجود ہے صرف سڑک بنواکر عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے جب تک صحت تعلیم،بے روزگاری،دیہاڑی دار افراد کے مسائل کو حل کرناہے۔لوڈشیڈنگ کامسلہ حل نہیں ہوسکاہرحکومت وعدے کرتی بعد میں بھول جاتی ہے۔آٹھ فروری کو جماعت اسلامی کو ووٹ دے کرکامیاب کرائیں۔آپ کے مسائل پہلی ترجیع پرحل کریں گے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page