top of page

ڈومیلی۔ المعصوم فیلنگ اسٹیشن پٹرول پمپ ،سرکاری ریٹ سے زائد ریٹ وصول کرنے پر مقدمہ درج

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن+احسن وحید)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز پٹرول پمپس مافیا کے خلاف انتظامیہ ان ایکشن دیکھائی دی۔ اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثر کے ہدایت پر تحصیلدارسوہاوہ کی ڈومیلی میں کاروائی کی سرکاری ریٹ سے زائد ریٹ وصول کرنے پر المعصوم فیلنگ اسٹیشن پٹرول پمپ کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کرنے کے لیے استغاثہ دائر کردیا۔پمپ پر ایک روپے گیارہ پیسے زیادہ فی لیٹر وصول کیا جا رہا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے تحصیلدار سوہاوہ محمد جمال نذیر کو قیمتوں کو سرکاری ریٹ پر یقینی بنوانے کی ہدایت کی جس پر تحصیلدار سوہاوہ نے ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ پمپ منیجر کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ کے اندراج کے لیے استغاثہ مرتب کیا اہلیان ڈومیلی کی طرف سے فوری ایکشن پر اظہار تشکر کیا گیا کہ شہریوں کو لوٹنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ بلکہ پمپ کو سیل کر کے مقدمہ درج کیا جانا چاہے۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page