top of page

ڈوبنے کے حادثات جاری۔دریائے جہلم میں مکینک ساجد محمود کا تحسین نامی بیٹا نوجوان ڈوب گیا



پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk )دریائے جہلم کے سگھر پور مقام پر پنڈی سید پور کے مکینک ساجد محمود کا بیٹاتحسین نامی جواں سالہ طالبعلم بیٹا نہاتے ھوئے ڈوب گیا ۔مقامی آبادی نے دو بچوں کو نکال لیا لیکن تحسین تقریبا 25 فٹ گہرے پانی کی کھائی میں چلا گیا 1122 کی ایک گاڑی پہنچ چکی ھے ریسکیو کاروائی جاری ھے ۔واضح رھے کہ گزشتہ دنوں کھیوڑہ کے انس نامی نوجوان کی پنڈدادنخان کے مقام پر ڈوبنے کے بعد اب تک ڈیڈ باڈی نہیں ملی ۔۔جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں دریاوں کے کنارے نہانے پر دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا ھے ۔۔خدا وند تعالی ان بچوں کو ھدایت اور حفاظت فرمائیں آمین

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page