top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

ڈمپر میں آگ میں لگ گئی ۔موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی سے آگ کو بجھا کر ڈمپر کو بچا لیا گیا

جہلم ( ادریس چودھری Jhelumnews.uk)ڈمپر میں آگ میں لگ گئی ۔موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی سے آگ کو بجھا کر ڈمپر کو بچا لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے E-35، ہری پور کے قریب موٹروے پولیس مدد کی غرض سے ایک ڈمپر کے پاس پہنچی، جہاں ڈمپر کے ٹائر میں أگ بھڑک اٹھی تھی ۔معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے موٹروے پولیس کی جانب سے برق رفتاری سے کاروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ۔اس بروقت کاروائی کے نتیجے میں ڈمپر کو کسی بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ۔ڈمپر حطار سے پشاور کی جانب جا رہا تھا




0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page