top of page
Writer's pictureJhelum News

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے داخلی دروازے پر چنگ چی رکشہ سٹینڈ قائم، ٹریفک پولیس غائب

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے داخلی دروازے پر چنگ چی رکشہ سٹینڈ قائم، ٹریفک پولیس غائب، ہسپتال آنے والے مریضوں ایمبولینسز، ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا، ڈی ایس پی ٹریفک کی عدم تو جہی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے سب سے بڑے ہسپتال کے مین گیٹ پر چنگ چی رکشہ، ریڑھی بانو ں نے مستقل بنیادوں پر رکشہ سٹینڈ قائم کر رکھا ہے جبکہ ریڑھی بانوں نے پکے ڈیرے جما لیے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال کے مین گیٹ پر ٹریفک کا بلاک رہنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال آنے والے مریضوں کوداخلی گیٹ پر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک جادہ چوک، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال، کچہری چوک، جی ٹی ایس چوک، نیا بازار چوک میں ٹریفک ملازمین تعینات کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہیں جس کی وجہ سے شہر کے چوک، چوراہے اور پبلک مقامات پر ٹریفک کا جام ہونا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے کسی فرض شناس ایماندار ڈی ایس پی ٹریفک کو بطور ڈی ایس پی ٹریفک جہلم تعینات کیا جائے تا کہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page