جہلم(ظہیر عباس)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے مریضوں کو ہر قسم کے ضروری ٹیسٹ وغیرہ ہسپتال کے اندر ہی فراہم کئے جائیں گے یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے ہسپتال کی لیبارٹری ،ا یکسرے یونٹ ، لانڈری سمیت دیگر حصوں کا دورہ کیا ۔ اور ایم ایس سے مختلف بلاکس کے بارے آگاہی حاصل کی ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں ہسپتال کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل پر غور کیا گیا ۔ ڈی سی جہلم نے زیر علاج مریضوں اور ان کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(رانا محمد عاصم) اولڈ جی ٹی روڈ پر واکنگ ٹریک جلد مکمل کیا جائے گا جہاں سینکڑوں پودے لگانے کے علاؤہ شہریوں کو ایک بہترین تفریح گاہ...
bottom of page
Comments