top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم درجنوں ڈاکٹرز سے محروم.مریض پریشان۔ پرائیویٹ ہسپتالوں کی موجیں

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

چیف سیکرٹری پنجاب و نگران وزیراعلی پنجاب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی موجودہ ضروریات مکمل کر کے ضلع جہلم پر احسان کریں سماجی سیاسی زعماء دینہ و جہلم تفصیلات کے مطابق اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم درجنوں ڈاکٹرز سے محروم ہے بعض سپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی موجود نہیں ہیں مثلاً ای این ٹی سپیشلسٹ آئی سپیشلسٹ نیز پیرا میڈیکل سٹاف کا فقدان ہے ان حالات میں مذکورہ ہسپتال کو معیاری انداز میں کیسے چلایا جا سکتا ہے اس وقت ایم ایس کا چارج بھی اضافی طور پر کسی ڈاکٹر کو دیا گیا ہے مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پیچیدہ مسئلے کو سی ای او ہیلتھ جہلم نے اربابِ اختیار کے نوٹس میں لا چکے ہیں مگر تاحال اس کی دار رسی نہیں کی گئی ڈاکٹرز کی کمی کی بناء پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں جن شعبہ جات میں انتہائی معیاری کام ہو رہا ہے وہ بھی عوام کی نظروں سے اوجھل ہو چکا ہے مزکورہ ہسپتال میں مریضوں کا رش دیگر اضلاع کی نسبت بہت زیادہ ہے اس کی بڑی وجہ ضلع گجرات کے لوگ استفادہ حاصل کرتے ہیں سماجی زعماء دینہ و جہلم نے چیف سیکرٹری پنجاب و وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کو جن ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے اس کو پورا کیا جائے تاکہ ضلع جہلم کے مریض آئے دن کی سے محفوظ رہ سکیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page