top of page

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سپتال جہلم۔ ڈاکٹرز بطریق احسن اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف۔کارگزاری مثالی


جہلم(رپورٹ!پروفیسر خورشید علی ڈار Jhelumnews.uk) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی جملہ وارڈز میں ڈاکٹر صاحبان بطریق احسن اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ بالخصوص گائنی وارڈ اور آپریشن روم کی کارگزاری انتہائی مثالی ہے۔سماجی زعماء دینہ

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم محدود وسائل کے باوجود بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پنجاب میں ہمیشہ نمبر ون پر ہوتا ہے۔بلاشبہ اس کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر جہلم نیز سی ای او ہیلتھ جہلم اور ایم ایس جہلم کو جاتا ہے۔مقام مسرت ہے کہ ایم ایس جہلم کی کاوش سے مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دیتے ہیں۔عطیات کا دینا اچھی کارکردگی کا اعتراف ہے۔سول اسپتال جہلم آپریشن روم میں جتنے آپریشن گزشتہ ماہ ہوئے ہیں راولپنڈی ڈویژن کا کوئی بھی اسپتال اس طرح کی کارکردگی دکھانے سے قاصر ہے۔اس حوالے سے جہلم ہسپتال کے سرجن انتہائی قابل تعریف ہیں۔گائنی وارڈ میں يكم مارچ تا 20 مارچ 151 نارمل ڈلیوری ہوئی ہیں جبکہ C سیکشن کی تعداد 140 ہے۔لیبر روم میں انتہائی معیاری انکیوبیٹر اینڈ وارمرز موجود ہیں۔ڈلیوری کے دوران تمام خواتین کو جملہ ادویات مفت دی جاتی ہیں۔بعض اوقات مستحق خواتین کو حسب ضرورت مفت بلڈ بھی مہیا کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے لیڈی ڈاکٹر شمع راجہ کا کردار انتہائی قابل تعریف ہے۔مذکورہ لیڈی ڈاکٹر لواحقین اور مریضوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہیں۔سماجی زعماء دینہ نے جہاں سول اسپتال انتظامیہ کی تعریف کی ہے وہاں مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ ہسپتال کی باقی ماندہ ضروریات کو بھی پورا کرنے کے لئے عطیات دیں۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page