top of page

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ اور ٹریفک پولیس دفتر دینہ کا وزٹ


دینہ ( رضوان سیٹھی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ اور ٹریفک پولیس دفتر دینہ کا وزٹ کیا ،تھانہ جات میں جاری ترقیاتی کاموں صفائی ، مال مقدمہ ، تکمیل ریکارڈ ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام افسران کو صفائی کے بہترین انتظامات بنانے کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ اور ٹریفک پولیس دفتر کا دورہ کیا اور تھانے میں جاری ترقیاتی کاموں صفائی ، مال مقدمہ ، تکمیل ریکارڈ ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا ، ڈی پی او جہلم نے سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم ، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے اور تھانہ جات میں جاری تعمیراتی کاموں کو جانچنے کے لیے تھانوں کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

0 comments

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page