top of page
Writer's pictureJhelum News

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کےلئے انعامات کی تقریب کا انعقاد

جہلم (رانا عاصم سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کےلئے انعامات کی تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ میں شامل پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے،ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد کو برطانوی نژاد پاکستانی خاتون اور اسکے اہلخانہ کے ساتھ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر خصوصی طور پر انعام سے نوازا،اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے ڈکیتی کے مقدمہ کے مدعیان کو مال بازیافتہ اور ڈاکومنٹس بھی واپس کیے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے،


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page