top of page
Writer's pictureJhelum News

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں سیکورٹی اور امن و امان کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد

جہلم /(مصطفیٰ بٹ سے) ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں سیکورٹی اور امن و امان کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی جہلم ناصر محمود باجوہ نے رمضان المبارک کے سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز صدر،سٹی اور سوہاوہ سرکل ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر،تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام،ممبران امن کمیٹی اور صدر و ممبران انجمن تاجران ضلع جہلم نے شرکت کی،ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے شرکاء کی میٹنگ کو دوران رمضان المبارک امن عامہ کے قیام اور پولیس سیکورٹی کے متعلق بریف کیا،آپ سب اپنے مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی کے نمائندگان ہیں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی مثبت کردار ادا کرتے ہوئے رمضان المبارک کو پرامن بنائیں،دوران رمضان المبارک تراویح ،نماز، جمعۃالمبارک کے اجتماعات کو پولیس فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے انتظامات مکمل کر چکی ہے،کسی بھی نفرت انگیز یا شر انگیز عنصر کو موقع نہ دیا جائے کہ وہ جہلم کے پرامن ماحول کو خراب کرے،ڈی پی او جہلم۔جہلم پولیس ہمیشہ کی طرح رمضان المبارک کو پرامن بنانے کے لیے پرعزم ہے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنےمیں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔۔۔۔







0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page