top of page
Writer's pictureJhelum News

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم چوہدری ظفر اقبال کی پراسیکیوشن ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے نو منتخب صدر بار فدا الحسن ساہی کو مبارکباد

جہلم(ظہیر عباس)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم چوہدری ظفر اقبال کی پراسیکیوشن ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے نو منتخب صدر بار فدا الحسن ساہی، عمر ظریف تارڑ سیکرٹری بار اور عہدیداروں کو مبارکباد دی، ممبر پنجاب بار کونسل راجہ ظفر اقبال صاحب بھی موجود تھے ۔اس موقع پر پبلک ریلیشنز آفیسر پراسیکیوشن آفس جہلم ظہیر عباس اُپل اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے پراسیکیوشن اور بار کونسل کے باہمی تعلقات میں اضافہ ہو گا اور قانون کی حکمرانی اور انصاف کے حصول میں بہتری آئے گی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page