top of page

ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی نئی بلڈنگ کے لیے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کا ڈی سی جہلم کو 1لاکھ روپے کاچیک پیش

جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk )ڈپٹی کمشنر جہلم کی کاوشوں سے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی نئی بلڈنگ کے لیے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا تفصیلات کے مطابق خدمت خلق کے جذبے سے سرشار جہلم کی مشہور سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے نئے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی نئی بلڈنگ کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔مزید براں سکول بلڈنگ میں الیکٹرک کے مکمل ورک کی ذمہ داری بھی فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے اپنے ذمہ لی ہے۔اس کے علاوہ اسکول کے لئے واٹر کولر کا انتظام بھی کریں گے۔اس سے قبل تعمیر ہونے والی بلڈنگ میں بھی انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ یاد رہے ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی کاوشوں سے تعمیر ہونے والا ڈسٹرکٹ پبلک اسکول جہلم کے شہریوں کے لیے عظیم تحفے سے کم نہیں۔جس میں متوسط طبقہ کے بچوں کو کم اخراجات میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم دی جائے گی۔اس عظیم مشن کو کامیاب بنانے کے لیے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے مالی امداد جاری کر کے جہلم کے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں۔سماجی تنظیموں نے ان کے اس نیک جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی ہمیشہ سے فلاحی کاموں میں سرفہرست رہی ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page