top of page

ڈسٹرکٹ جہلم میں ریسکیو 1122 کی سروسسز ایسٹر کے تہوار کے پیش نظر پوری طرح الرٹ



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) صوبے بھر کی طرح ڈسٹرکٹ جہلم میں بھی ریسکیو 1122 کی سروسسز ایسٹر کے تہوار کے پیش نظر پوری طرح الرٹ رہیں ، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیو 1122 کو ہمہ وقت چوک وچوبند رکھا گیا ، ریسکیو 1122 ایسٹر کے تہوار کے پیش نظر ہونے والے اجتماعات میں بخوبی ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کی جاتی رہی ۔ جس میں جہلم کتھولک چرچ جہلم ، دینہ ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان سینٹ جمیز جہلم ، فل گوسپل چرچ جہلم اور چرچ آف پاکستان ویسٹ کالونی میں ایمرجنسی کوریج فراہم کی گئ ۔ علاوہ ازیں ضلع بھر کے چرچوں کو ایمبولینسز، ریسکیو موٹر بائیکس اور فائر وہیکلز کی مدد سے بھی ایمرجنسی کوریج فراہم کی گئ تھی ۔ ایمرجنسی کوریج فراہم کرنے میں ریسکیو کی 17 سے زائد گاڑیاں اور 70 سے زائد ریسکیورز فیلڈ میں فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ جبکہ تمام امور کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے اپنی نگرانی میں کی ۔ جبکہ تحصیل آفیسرز اپنی تحصیلوں میں واقع چرچوں میں ایمرجنسی کوریج کو یقینی بنا نے میں ہمہ ووت مصروف عمل رھے



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page