top of page
Writer's pictureJhelum News

ڈاکٹر قاسم محمود اور مرزاافضا ل کامحمد بلال سیالوی کی اندوہناک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار



جہلم (نمائندہ جہلم نیوز) امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم اور امیدوار پی پی 24 ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور مرزا محمد افضال امیدوار پی پی 25 نے الحبیب بیکرز محلہ گلاب آباد کالا گوجراں کے مالک حافظ محمد بلال سیالوی پر ڈاکوؤں کے حملے اور فائرنگ اندوہناک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں امن وامان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ مرحوم کے جنازے کے موقع پر انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ وہ مرحوم حافظ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ حافظ بلال مرحوم اگلے ماہ اپنے بیٹے اور بیٹی کی شادی کی تیاریاں کر رہے تھے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page