top of page

ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے احساس دواخانہ کا افتتاح کر دیا۔

*مصطفی آباد: احساس دواخانہ کا افتتاح بدست ڈاکٹر فیض احمد بھٹی*

دنیا بھر میں انسانیت طبِ نبوی سے مستفید ہو رہی ہے: ڈاکٹر فیض احمد بھٹی

افتتاحی تقریب میں پریس کلب مصطفی آباد (قصور)، حکما، علما اور دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار + صدائے مسلم جہلم) ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کی طرف سے احساس دواخانہ کا افتتاح

تفصیلات کے مطابق حکیم حافظ ابرار احمد کمبوہ (چیئرمین حکما ونگ پاکستان) کے لکھنیکے روڈ مصطفے آباد پر بنائے گئے احساس دواخانہ کا افتتاح مہمان خصوصی معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر فیض احمد بھٹی (فاضل مدینہ یونیورسٹی) چیئرمین ابن عباس اسلامک ریسرچ سنٹر جہلم ، ڈائریکٹر اسلامک ہربل سنٹر جہلم، چیئرمین ایڈیٹوریل بورڈ صدائے مسلم نے کیا. ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کی آمد کے موقع پر حکیم حافظ ابرار احمد کمبوہ، عہدیداران پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ اور حکما و علما نے مالا پہنا کر استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولﷺ سے کیا گیا۔ ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: کہ حکیم ابرار احمد کمبوہ اور ان کا پورا خاندان حکمت سے وابستہ ہے۔ حکیم ابرار احمد روحانی، جسمانی، نفسانی اور خاندانی بیماریوں سمیت تمام امراض کا اللہ کے فضل و کرم سے تسلی بخش علاج کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے واضح کیا کہ حضورﷺ نے دینی معاملات کے ساتھ ساتھ دنیاوی امور میں بھی ہماری مکمل رہنمائی کی ہے۔ جبکہ طبی معاملات میں بھی بہترین رہنمائی کرتے ہوئے انسانیت کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور بروقت علاج کرنے کےلئے مکمل رہنمائی فرمائی ہے۔ بخاری شریف میں امام بخاری نے طب کے موضوع پر دو مین چیپٹر قائم کیے، جن میں ایک 129 احادیث: بیمار پرسی، احتیاطی تدابیر اور بیماریوں کے علاج معالجے کے حوالے سے پیش کی ہیں۔ جس میں ایک حدیث یہ بھی نقل کی ہے (کہ اللہ تعالی نے ایسی کوئی بیماری نازل نہیں کی جس کا علاج نہ نازل کیا ہو)۔ بلکہ بعض روایات کے مطابق ایک ایک بیماری کا سو سو علاج نازل کیا ہے۔ جو طبی علوم کو جانتا پہچانتا ہے وہ علاج بھی جان جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیم درزی خطرہ تھان، نیم ملا خطرہ ایمان اور نیم حکیم خطرہ جان ہوتا ہے۔ سو ہمیں ایسے لوگوں سے بچنے کی بھی ضرورت ہے جو طب سے ناواقف ہیں مگر دواخانے بنائے بیٹھے ہیں۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page