top of page

ڈاکٹر علی بشیر میڈیکل سپیشلسٹ کی جانب سے جہلم میں فری کیمپ کا انعقاد ۔ شہریوں کا اظہار تشکر


جہلم(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk)

ڈاکٹر علی بشیر میڈیکل سپیشلسٹ نے سہارا پولی کلینک اینڈ امچنگ لیب جہلم میں فری کیمپ لگا کر نا صرف شوگر کے مریضوں میں اویئرنس پیدا کی بلکہ انسانی خدمت کا عملی ثبوت دیا ۔۔۔میڈیکل شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کا اظہار تشکر ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سہارا کلینک اینڈ امچنگ لیب جہلم میں فری کیمپ کا معیاری انتظام کیا گیا ذرائع کے مطابق جہلم کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ کامیاب ترین فری کیمپ تھا اس فری کیمپ میں خصوصی دعوت پر ڈاکٹر ملیحہ مشتاق ایم فل ڈپلومہ انڈرسٹینڈنگ ڈائیابٹیز اینڈ بیلنس ڈائٹ نے شرکت کی مذکورہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ڈاکٹر علی بشیر میڈیکل سپیشلسٹ نے فری کیمپ کے اغراض و مقاصد سے مریضوں کو آگاہ کیا ۔۔ان کا کہنا تھا کہ شوگر کے مریض ابتدائی طور پر حسب توقع توجہ نہ دے کر اپنے لیے سنگین مسلہ پیدا کر لیتے ہیں بلاشبہ شوگر تمام بیماریوں کی ماں ہے ذرائع کے مطابق تقریباً 90 مریضوں نے چک اپ کروایا اور مفت میڈیسن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ جہلم کی تاریخ میں یہ کامیاب ترین فری میڈیکل کیمپ تھا جہاں سے مریضوں نے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کیا شیڈول کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کا آغاز 10 بجے سے شروع ہو گیا تھا اور مریضوں نے شام 5 بجے تک چک آپ کروایا مصدقہ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ زور جس بات پر دیا گیا وہ شوگر کے بارے میں آگاہی تھی آج کے فری میڈیکل کیمپ میں درج ذیل اقسام کے 160 سے زائد ٹیسٹ ہوئے ۔

Hb A1 c۔

گردے کے ٹیسٹ ۔

خون کے ٹیسٹ ۔

یورک ایسڈ ۔

کیسٹرول ۔

ای سی جی ۔

شوگر کے پچھلے تین ماہ کا ٹیسٹ ۔

وغیرہ وغیرہ ۔

کیمپ ڈے میں ڈاکٹر ملیحہ مشتاق نے انتہائی خوبصورت لہجے میں نا صرف مریضوں کو چیک کیا بلکہ معیاری زندگی گزارنے کی ترکیب بھی بتائی ۔

مثلاً کن چیزوں سے اجتناب کرنا ضروری ہے ۔

کن چیزوں کو اختیار کرنا ضروری ہے ۔

ڈاکٹر علی بشیر میڈیکل سپیشلسٹ نے فرداً فرداً ہر مریض کے پاس جا کر ان کا میڈیکل پروبلم پوچھا اور ہر حوالے سے تعاون کا یقین دلایا ۔

مریضوں نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں علی بشیر نے کیمپ لگایا ہے ہم نا صرف مطمئن ہے بلکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنا یہ کام جاری رکھیں گے ۔۔۔

میڈیکل فری کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹر علی بشیر نے تمام مریضوں کے آنے کا شکریہ ادا کیا اور خداوند تعالیٰ کی ذاتِ کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے یہ نیک کام کرنے کی توفیق دی

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page