top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے ڈومیلی ریلوے اسٹیشن کے پاس پانی کے ایک اور منصوبے کا افتتاح


*ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے ڈومیلی ریلوے اسٹیشن کے پاس پانی کے ایک اور منصوبے کا افتتاح*

جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہزانہ امتیاز جن کو حال ہی میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللّه فاروق کی طرف سے ہیروز آف جہلم کا ایوارڈ بھی ملا خدمت انسانی کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔آج بھی ڈومیلی ریلوے اسٹیشن کے پاس محمد شریف ،سلمی بی بی اور مقصود خورشید کے ایصال ثواب کے لئے کرائے گئے پانی کے بور کا افتتاح بدست ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور عبدالغفور چوہان کر دیا گیا۔اس بور سے کشمیر سے آئے گھرانے مستفیض ہوں گے۔افتتاح کے موقع پر محمد عمر بٹ ، فلک ناز صاحبہ ، فرزانہ اعجاز صاحبہ اور میڈیا نمایندگان بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ وہاں پر مہربانی فاؤنڈیشن کے ذریعے عورتوں اور بچوں کو نئے کپڑے بھی دیے گئے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے مریضوں کا چیک اپ کر کے ان کو مفت ادویات بھی دیں۔لوگوں نے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم کو ڈھیروں دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page