top of page

ڈاکٹر سیف اللہ سی ای او ایجوکیشن جہلم کی ٹرانسفر ۔ بہترین خدمات۔ رپورٹ پروفیسر خورشید احمد ڈار


جہلم(رپورٹ: پروفیسر خورشید احمد ڈار)ڈاکٹر سیف اللہ سی ای او ایجوکیشن جہلم کی تعلیمی و انتظامی خدمات کو ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا میڈم کوثر سلیم سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کو بہتر بنانے میں پروفیشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی ۔۔۔تعلیمی و سماجی زعماء دینہ.تفصیلات کے مطابق انتظامی امور کے تحت ڈاکٹر سیف اللہ سی ای او ایجوکیشن جہلم کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ان کی جگہ میڈم کوثر سلیم کو سی ای او ایجوکیشن جہلم تعینات کر دیا گیا ہے ڈاکٹر سیف اللہ نے اپنی تعیناتی کے دوران ان گنت خدمات سر انجام دی ہیں مذکورہ آفیسر مضبوط اعصاب کے مالک تھے میرٹ پر کام کرنا ان کا وطیرہ تھا مالیاتی ڈسپلن انتہائی معیاری تھا ڈاکٹر صاحب کی روش تھی کہ وہ سرپرائز وزٹ کیا کرتے تھے شکایت ملنے پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاتا تھا بلاشبہ ڈاکٹر سیف اللہ ضلع جہلم کے لیے سرسید تھے عمومی طور پر برداشت کا مظاہرہ کیا کرتے تھے لیکن قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا کرتے تھے انہوں نے مختلف اوقات میں دیلرانہ انتظامی اقدامات اٹھائے ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اساتذہ کا وہ دلی احترام کیا تھے سیاسی مداخلت کو مطلق برداشت نہیں کرتے تھے ضلع جہلم کی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بھی ان کا بہت اچھا تعلق تھا مثبت تجاویز پر عمل کرنا ان کا وطیرہ تھا بلاشبہ ضلع جہلم ایک نڈر مخلص پروفیشنل صلاحیتوں کے مالک آفیسر سے محروم ہو گیا ہے ۔۔۔

میڈم کوثر سلیم جنہوں نے سی ای او ایجوکیشن جہلم کا چارج سنبھالا ہے بحیثیت ڈی ای او ایلیمنٹری فرائض سر انجام دے چکی ہیں ان کو موجودہ چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا ذرائع کے مطابق ضلع جہلم میں اس وقت داخلے کی رفتار نا ہونے کے برابر ہے سرکاری سکول خالی ہیں طلباء 17 ہونگے اور اساتذہ چھ تعینات ہیں میڈم کوثر سلیم کو ایسے اقدامات اٹھانے ہونگے جس کے نتیجے میں طلباء وطالبات کثرت سے سرکاری سکولوں میں داخل ہوں ایسے سکول جو سربراہ ادارہ سے محروم ہیں اس طرف توجہ دینا ہوگی محکمہ تعلیم کے مفاد میں قانون کی پاسداری کرنا ازحد ضروری ہوگا بہر حال سماجی زعماء دینہ نے میڈم کوثر سلیم کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی ہے

۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page