جہلم(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) ڈاکٹر سرمد حفیظ کو چیف کنسلٹنٹ گائنی کالوجسٹ بننے پر ضلع جہلم کے ڈاکٹرز صاحبان نے دلی مبارکباد دی سماجی زعماء سیاسی اکابرین نے بھی خوشی کا اظہار کیا.تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سرمد حفیظ کو سنیارٹی اور اعلیٰ تعلیم کی بنیاد پر گریڈ 20 میں نہ صرف ترقیاب کیا بلکہ ان کو چیف کنسلٹنٹ گائنی کالوجسٹ کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں تعینات کر دیا ہے اس ترقیابی پر ڈاکٹرز کمیونٹی کے اندر خوشی کی لہر پیدا ہوگئی ہے سماجی زعماء نے نہ صرف مبارک باد دی ہے بلکہ اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی خدمات سے ضلع جہلم کو نوازیں گے
top of page
bottom of page
Kommentarer