top of page

ڈاکٹر حفیظ الرحمن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سے ماہ مارچ میں مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوں گے۔

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

ڈاکٹر حفیظ الرحمن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سے ماہ مارچ میں مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمن چسٹ سپیشلسٹ در گریڈ 20 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق ان کی مدت ملازمت مورخہ 29 مارچ ختم ہو رہی ہے دو مارچ سے ان کے اعزاز میں الوادعی تقریبات شروع ہو رہی ہیں دوران ملازمت مزکورہ آفیسر نے بطریق احسن فرائض سر انجام دیے ہیں ایک طویل عرصہ بحیثیت صدر یا جنرل سیکرٹری میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم زمہ داری نبھاتے رہے ہیں میڈیکل پروفشنل سے وابستہ آفیسران کے لیے ان کی انگنت خدمات ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ٹی بی وارڈ میں جس قدر کام ہوا ہے وہ صرف آپ کی کوششوں کا نتیجہ ہے ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے دورانِ ملازمت ہمیشہ ایم ایس جہلم اور سی ای او ہیلتھ جہلم کے احکامات کی تعمیل کی ہے اور ان کو ہمیشہ اپنے مشورے دیتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی پنجاب بھر میں منفرد حیثیت ہے ڈاکٹر حفیظ الرحمن جہلم میں جتنے بھی ڈپٹی کمشنر آئے ہیں ان کو میڈیکل اور ٹیکنیکل مشورے دیتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں محمکہ ہیلتھ میں نمایاں کام ہوا ہے بلاشبہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس خلاء کو پر کرنا ناممکن ہوگا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page