top of page

ڈاکٹر حفیظ الرحمن ڈاکٹر عدنان نجف ڈاکٹر ارشاد علی تنیو ڈاکٹر عامر سلطان کاڈاکٹرز عمل گروپ کو ڈنر


جہلم(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk)

ڈاکٹرز عمل گروپ کے اعزاز میں دیا گیا ڈنر ضلع جہلم کی تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع تھا یقیناً مستقبل میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمن ڈاکٹر عدنان نجف ڈاکٹر ارشاد علی تنیو ڈاکٹر عامر سلطان نے ڈاکٹرز عمل گروپ کو ڈنر کی دعوت دی ڈنر کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل جہلم میں کیا گیا شیڈول کے مطابق تمام معزز مہمان وقت مقرر پر تشریف لا چکے تھے اس امر کی وضاحت کرنا ضروری ہے کہ ڈاکٹرز عمل گروپ کی بنیاد آج سے دس سال قبل ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے رکھی تھی ڈاکٹرز عمل گروپ جہلم میں مسلمہ حقیقت رکھتا ہے مثبت سوچ کا عملی مظاہرہ کرتا ہے اجتماعی کاموں میں اس گروپ نے شاندار خدمات سر انجام دی ہیں بلاشبہ جب کوئی فرد یا گروپ انسانیت کی خدمت خلوص دل سے کرتا ہے تو کامیابی سو فیصد یقینی ہے ڈاکٹر حفیظ الرحمن اس حوالے سے ڈاکٹر کمیونٹی میں ممتاز مقام رکھتے ہیں انہوں نے بحیثیت صدر پی ایم اے جہلم نیز جنرل سیکرٹری بلاتفریق تمام دوستوں کے جائز کام کروائے ہیں ڈاکٹر عمل گروپ کے اعزاز میں دیے گئے ڈنر میں ڈاکٹر کی اکثریت نے اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کیا خصوصی طور پر ڈاکٹر عدنان نجف ڈاکٹر نصیر ڈاکٹر عامر سلطان ڈاکٹر خالد محمود ڈاکٹر عباس علی ڈاکٹر ارشاد تنیو ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے واشگاف الفاظ میں مصمم ارادہ کاظ اظہار کیا کہ گروپ کی صورت میں ڈاکٹرز کمیونٹی کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا اتفاق رائے سے ڈاکٹر ارشاد تنیو کو ڈاکٹرز عمل گروپ کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا جہلم کے مقامی ہوٹل میں ڈاکٹرز عمل گروپ کے اعزاز میں دیے گئے ڈنر میں تمام ڈاکٹرز نے متفقہ طور پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی خدمات کو نا صرف اعتراف کیا بلکہ ان سے اپیل کی گئی کہ وہ ماضی کی طرح ہمیشہ ڈاکٹرز عمل گروپ کی عملی رہنمائی کریں ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ڈاکٹرز کمیونٹی کو اپنی طرف سے یقین دلایا کہ وہ خلوص دل کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page