top of page

ڈاکٹر توقیر احمد کی مثالی خدمات ۔لائف کیئر ہڈی جوڑ جنرل ہسپتال دینہ کواہم مقام دلانے میں کامیاب

دینہ(پروفیسر خورشید علی ڈار Jhelumnew.uk) ڈاکٹر توقیر احمد آرتھو پیڈک سرجن نے مثالی خدمات سر انجام دے کر لائف کیئر ہڈی جوڑ جنرل ہسپتال دینہ کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔۔۔سیاسی سماجی زعما دینہ کا اظہار تشکر۔تفصیلات کے مطابق شہر دینہ اور ملحقہ قصبات کے لوگ ایک عرصہ دراز سے آرتھو پیڈک سرجن سے محروم تھے اس حوالے سے مجبورا جہلم یا راولپنڈی جانا پڑتا تھا ڈاکٹر توقیر احمد ارتھوپیڈک سرجن نے مرد حر کا کردار ادا کرتے ہوئے شہر دینہ میں لائف کئیر ہڈی جوڑ جنرل ہسپتال کا قیام عمل میں لایا اللہ کے فضل سے سوفیصد مریض اب جہلم یا راولپنڈی جانے کے بجائے مذکورہ ہسپتال کو ترجیح دیتے ہیں مریضوں کا کہنا ہے کہ آپریشن سو فیصد کامیاب ہوتا ہے فیس بھی مناسب لی جاتی ہے مستحق لوگوں کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے ڈاکٹر توقیر احمد معمولی فیس لیتے ہیں مشاہدے میں آیا ہے کہ دن ہو یا رات جب بھی مریض کو تکلیف ہوتی ہے وہ ہڈی جوڑ ہسپتال دینہ کی طرف رجوع کرتا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت اس ہسپتال میں تمام اسپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں اور سماجی زعماء دینہ نے ڈاکٹر توقیر احمد سے توقع کی ہے کہ وہ اپنی پروفیشنل صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس ہسپتال میں مزید بہتری لائیں گے

۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page