top of page

ڈاکٹر اشفاق احمد پنجاب یونیورسٹی جھلم کیمپس میں بطور ڈائیریکٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات ہو گئے



دینہ(پروفیسر خورشید احمد ڈار Jhelumnews.uk )ڈاکٹر اشفاق احمد جو حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی جھلم کیمپس میں بطور ڈاریکٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات ہوئے ہیں۔جہاں انکو ضلع جھلم کے باسی خوش آمدید کہتے ہیں وہیں پر یہ بات بھی تقاضا کرتی ہے کہ ڈاکٹر ڈاکٹر اشفاق موصوف کی علمی و تعلیمی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا جائے. . ویسے تو ڈاکٹر ڈاکٹر اشفاق کی شعبہ تعلیم اور اس سے وابسطہ کء دیگر شعبوں میں بے انتہا خدمات ہیں . . . ڈاکٹر ڈاکٹر اشفاق اندرون اور بیرون ملک مختلف شعبہ جات میں مختلف جانی مانی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں مگر لگتا ایسے ہے کہ ابھی تک انکی تشنگی باقی ہے۔. علاوہ ازیں ڈاکٹر ڈاکٹر اشفاق جہاں اپنے شعبہ سے متعلق 8-9 کتب کے مصنف ہیں وہی پر انہوں نے سینکڑوں مقالات بھی لکھے ہیں اور انکی خصوصی فیلڈ تعلیم اور ریسرچ ہے۔. ان کی کچھ کتابییں پبلش ہونیکے مراحل میں ہیں۔. ڈاکٹر ڈاکٹر اشفاق نے اپنا زیادہ وقت ریسرچ کو دیا ہے اور کافی سارے ریسرچ رسایل میں ایڈیٹوریل انچارج بھی رہ چکے ہیں . . ڈاکٹر اشفاق کی علمی، تعلیمی اور پیشہ وارانہ استعداد کے متعلق لکھنا یا اسکا احاطہ کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔. . اللہ کرے زور علم و قلم اور زیادہ۔.دینہ کے جن صحافیوں نے ڈائریکٹرسے ملاقات کی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو کچھ کھویا ہے اس سے زیادہ پا لینے میں کامیاب ہو چکے ہیں بلاشبہ موجودہ ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس اس قدر خداداد صلاحیتیں رکھتے ہیں کہ یہاں سے فارغ ہونے والے بچے ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے بلاشبہ ڈائریکٹر کا جزبہ اس قدر بلند ہے کہ وہ موجودہ کیمپس میں معمولی سے معمولی بات کو بھی نظر انداز نہیں کریں گے اور اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے لیے اپنی پروفیشنل صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے

0 comments

Bình luận

Đã xếp hạng 0/5 sao.
Chưa có xếp hạng

Thêm điểm xếp hạng
bottom of page