top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

ڈاکٹر آصف جاوید ایم ایس سول ہسپتال جہلم نے تمام شعبوں میں مریضوں کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں سماجی زعماء دینہ کا اظہار تشکر

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

ڈاکٹر آصف جاوید ایم ایس سول ہسپتال جہلم نے تمام شعبوں میں مریضوں کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں سماجی زعماء دینہ کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق ایم ایس جہلم نے ایک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ ماتحت عملے کے تعاون سے ہسپتال ہذا میں جتنی بھی خامیاں پائی جاتی تھی 90 فیصد پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں بلاشبہ ہسپتال ہذا میں چند سپیشلسٹ ڈاکٹرز وجود نہیں رکھتے اس کے باوجود ایم ایس ان کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیتے ان کی کارگزاری کا اندازہ آس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ماہ جنوری میں گائنی وارڈ میں 285 خواتین کی نارمل ڈیلیوری کی گئی اور 329 خواتین کا سی سیکشن کیا گیا جو انتہائی پیچیدہ تھا اس شعبے میں چار گائنی کالوجسٹ کام کر رہی ہیں جو اپنے کام کی وجہ سے راولپنڈی ڈویژن میں ممتاز مقام رکھتی ہیں مصدقہ ذرائع کے مطابق بابت ماہ جنوری چالیس ہزار سے زائد افراد نے او پی ڈی سے استفادہ کیا یہاں اس امر کا ذکر کرنا انتہائی ضروری ہے کہ چالیس ہزار افراد کو مستند ڈاکٹرز نے چک کیا بلکہ حسب ضرورت ان کو میڈیسن مفت دی گئی ڈاکٹر آصف جاوید کا کمال ہے کہ ان کی خصوصی کاوش سے شعبہ ہیپاٹائیٹس الگ قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر مریضوں کا علاج سائنٹفک طریقے سے ہوتا ہے تمام اقسام کے لیب ٹیسٹ مفت کیے جاتے ہیں مزید برآں ہیپاٹائیٹس اے بی اور سی کی میڈیسن وافر مقدار میں اس شعبے میں موجود ہیں مریضوں کا کہنا ہے کہ ایسے ٹیسٹ جو پرائیویٹ لیب میں چھ یا آٹھ ہزار روپے میں ہوتے ہیں یہاں پر بالکل مفت کیے جاتے ہیں بلاشبہ محدود وسائل کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ہمیشہ پنجاب بھر میں نمبر ون یا نمبر 2 پر قائم رہتا ہے ایم ایس سول ہسپتال جہلم کا کہنا ہے کہ میں نے اس قلیل عرصے میں جو کچھ بھی کیا ہے اس میں سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی رہنمائی اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی شفقت شاملِ حال ہے ڈاکٹر صاحب کا یہ ایک عظیم کارنامہ ہے کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ایک ایسا کاؤنٹر قائم کر دیا ہے کہ جہاں پر مریضوں کو میڈیسن مفت مہیا کی جاتی ہیں ان کو آر آئی سی راولپنڈی جانے کی یا میڈیسن لینے کے لیے راولپنڈی جانے کی ضرورت نہیں پڑتی مختصر الفاظ میں ایسے مریض جو آر آئی سی راولپنڈی میں اپنے آپ کو چک کرواتے ہیں وہ اپنی پرچی دیکھا کر میڈیسن مفت حاصل کر سکتے ہیں

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page