top of page

ڈاکوؤں نےمیاں بیوی سے چک نظام پل پر ہنڈا 125 موٹر سائیکل 60 ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا

پنڈدادنخان چک نظام پل ڈاکووں کی پناہ گاہ بن گئیں دن دیہاڑے مسلح ڈاکووں نے کوٹ عمر سے ملکوال جانے واے میاں بیوی سے چک نظام پل پر ہنڈا 125 موٹر سائیکل 60 ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا گزشتہ رات 8بجے دو مسلح نقاب پوش ڈاکووں نے موٹر سائیکل اور موبائیل چھین کر فرار ہوگئے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کا ملکوال بھیرہ جانے کا واحد سورس چک نظام پل ہے جلالپور شریف دھریالہ جالب دیوان پور پنڈی سید پور پنڈدادخان کھیوڑہ کوڑہ چوران اور دیگر علاقوں کے لوگوں کے رشتہ دار ملکوال رہائش پزیر ہیں لوگوں کا خوشی غمی میں آنا جانا لگا رہتا ے چوبیس گھنٹے لوگوں کی آمدورفت جاری رہتی ے پنڈدادنخان سے ملکوال رات کا سفر دوسرا روڈ خراب تیسرا ڈاکووں کا خوف خون خشک کر دیتا ہے پنڈ سے چک نظام موڑ تک خریت سے پہنچ جاے تو ہرن پور سے چک نظام تک علاقہ غیر شوروع ہوجاتا ھے چک نظام پل پر جونہی موٹر سائیکل چڑھتا ھے تو موصوف ڈاکو اسلح سے لیس کھڑے ہوتے ہیں ان کو دیکھتے ہی سارے دن کی تھکاوٹ اتر جاتی ھے وہ موٹر سائیکل نقدی موبائل لے کر رفو چکر ہو جاتے ہیں اگر جیب سے پیسے کم نکلیں تو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں مزاحمت پر جان جانے کا خطرہ ہوتا ہے دن کو ٹریفک پولیس پٹرولنگ پولیس اور چوکی پولیس عوام کو مختلف حیلے بہانوں سے لوٹ رہی ہوتی ہے ہیلمٹ نہیں ے لائن میں کھڑے ہو جاو تمھارے موٹر سائیکل کا اشارہ نہیں شناختی کارڈ دیکھاو دن کو ڈاکو راج قائم کر رکھا ہوتا ہے رات کو نہ پٹرولنگ پولیس نظر آتی ہے اور نہ ہی چوکی پولیس کہیں دیکھائی دیتی ھے کبھی کبھی چک نظام پل پر ڈھڈیالہ پولیس ناکہ لگاتی ے تو دیکھ کر خوف آتا ہے کہ یہ اصل پولیس ے یا نقل پولیس ے ان سے بھی جان چھڑانی مشکل ہو جاتی ہے چک نظام دوسری سائیڈ پر ریلوے پولیس چوکی تھی جسکو ختم کر دیا یہ حدود تھانہ میانی کی پڑتی ہے وہ بھی نظر نہیں آتے آئے روز ہونے والی وارداتوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ے پنڈدادنخان سے چک نظام اورملکول کا سفر غیر محفوظ ہو چکا ے عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو محفوظ بنانے اور پولیس چوکی بنانے کا مطالبہ کیا ھے

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page