دینہ ( رضوان سیٹھی سے) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین کا مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ، متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے ، آئندہ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی میں لائی جائے گی ، دوکاندار عوام کو مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کریں ، چیف آفیسر گلشن نورین ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین نے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سبزی منڈی اور منگلا روڈ پر مہنگے داموں آٹا اور دیگر اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے کیے اور اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین کہا کہ آئندہ دوکاندار مقررہ ریٹ سے زائد اشیاء فروخت کرتے پکڑے گئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، دوکاندار عوام پر ترس کریں اور زائد نرخوں پر اشیاء فروخت نہ کریں ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments