جہلم (ظہیر عباس)سی ای او ایجوکیشن کا دبنگ فیصلہ ، تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹس کے آرڈر منسوخ ۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم رانا جاوید اختر نے چارج سنبھالتے ہی تعلیم دوست انقلابی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے ایک سرکلر جاری کیا جس کے مطابق تحصیل دینہ سمیت ضلع جہلم کے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تمام قسم کی عارضی اٹیچمنٹ/ ایڈجسٹمنٹ کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملہ جو عارضی اٹیچمنٹ/ایڈجسٹمنٹ پر ہیں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی اصل پوسٹنگ کی جگہ پر اپنی ڈیوٹی جوائن کریں۔متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ہدایت کو صحیح معنوں میں یقینی بنائیں اور تعمیل رپورٹ 3 دنوں کے اندر اندر پیش کریں۔ متعلقہ ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کریں جو 3 دن کے اندر اپنی اصل جگہ تعیناتی کی اطلاع نہ دیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم رانا جاوید اختر کے اس فیصلے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔بلاشبہ اس سے تعلیمی میدان میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔اساتذہ کی ایک بڑی تعداد تنخواہ کہیں اور سے لے رہی ہے مگر ڈیوٹی کہیں اور سرانجام دے رہی۔جس سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی تھی۔بہت سے اسکول سبجیکٹ اسپیشلسٹ سے محروم ہو گئے تھے۔عوامی و علمی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم رانا جاوید اختر کو اس بہترین فیصلے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
top of page
bottom of page
Comments