جہلم(ادریس چودھری)چیف ایگزیکٹو افیسر ضلع جہلم میڈم کوثر سلیم صاحبہ نے آج ٹھیک 12 بج کر 25 منٹ پر گورنمنٹ ہائی سکول کالا گوجراں نمبر 1 سکول میں سرپرائز وزٹ کیا ،تمام کلاسز میں اساتذہ موجود تھے اور تدریس کا عمل بھی جاری تھا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور سربراہ ادارہ اور تمام سٹاف کی ایجوکیشن کے لیے کمٹمنٹ پر شاباشی دی۔بعد ازاں افس میں فردا فردا اساتذہ کی ڈائریاں چیک کیی۔انہوں نے کلاس رومز کا وزٹ بھی کیا اور صفائی سے متعلقہ معاملات پر تمام سٹاف کو بریفنگ بھی دی اور سربراہ ادارہ اشتیاق احمد کیانی کے ویژن سے متاثر ہوئیں اور ان کے کام پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ تعلیمی معاملات کو اگے بڑھائیں اور اس طرح ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔
۔
コメント