top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام 20 صفر المظفر کے موقع پر جہلم پولیس کے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات


جہلم(ادریس چودھری)چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام 20 صفر المظفر کے موقع پر جہلم پولیس کے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات،تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقعہ پر تحصیل پنڈ دادنخان میں 12 جلوس اور 04 مجالس کا انعقاد جبکہ ضلع ہذا میں کل 14 جلوس اور 11 مجالس منعقد ہوں گی،جن پر 650 کے قریب افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،اس کے علاوہ دیگر اضلاع سے115 کے قریب پولیس افسران و جوانوں پر مشتمل نفری طلب کی گئی ہے، ٹریفک پولیس کے افسران و جوان بھی ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے کےلئے ڈیوٹی سر انجام دیں گے،جلوس اور مجالس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، جلوس کی سیکورٹی کیلئے بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کر دیے گئے ہیں، جلوس کے آغاز سے قبل روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی، جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین کے دوران ضابطہ اخلاق اورحکومت پنجاب کے احکامات پرمکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں،


0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page