top of page

چوہدری محمد سلیم باگڑی پنڈدادنخان ۔ پاکستان تحریک انصاف کی عید ملن پارٹی ایم پی اے 26 برگیڈیئر ر مشتاق احمد سمیت تحصیل اور ضلع بھر سے عہدے داران و سرگرم کارکنان کی بھرپور شرکت

چوہدری محمد سلیم باگڑی پنڈدادنخان ۔ پاکستان تحریک انصاف کی عید ملن پارٹی ایم پی اے 26 برگیڈیئر ر مشتاق احمد سمیت تحصیل اور ضلع بھر سے عہدے داران و سرگرم کارکنان کی بھرپور شرکت

عمران خان کی رہائی اور تحریک انصاف کی ہر ایک کال پر بھرپور انداز میں لبیک کہا جائے گا

للہ جہلم ڈیول کیرج وے صرف پی ٹی ائی کا نہیں ہے بلکہ یہ ضلع جہلم اور تحصیل کی عوام کا مسئلہ ہے

پنڈدادنخان پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عید ملن پارٹی راجہ محمد امتیاز علی خان سٹی صدر کی سرپرستی میں السیف میرج ہال میں دی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے منتخب MPA برگیڈیئر مشتاق احمد للہ،، سید آصف حیدر جلالپور، ملک ابرار ,ملک عرفان ملک عبید انوار، مرزا دلدار حسین، عرفان ڈار ایڈووکیٹ، حمزہ گل، امتیاز گوندل ، شاہد گوندل، سید علی رضا شاہ، عبدالغنی، ندیم کھنڈوعہ، جانزیب پراچہ، راجہ نوید حسین نمبردار، راجہ نعیم، زاہد تاجک، مرزا رفاقت، اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس تحصیل کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔ ہماری کوشش اس شہر کی اس تحصیل کی تعمیر و ترقی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان متحد ہیں اور کچھ شر پسند عناصر ہمیں دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں۔ لیکن وہ اس میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ ہم آج بھی ان کو کہتے ہیں کہ یہ تیری میری پارٹی کو چھوڑو اپنی اپنی پارٹی کو ایک طرف رکھو آو مل کر اس تحصیل کی بہتری کیلئے کام کریں اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے برگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد نے کہا۔میں اپ کو بتا دوں میں تقریر بہت کم سوچتا ہوں جو میرے دل میں ہوتا ہے دماغ میں ہوتا ہے تقریبا وہی زبان پہ ہوتا ہے میں اس موقع کی مناسبت سے بات کرنا چاہوں گا پہلے تو میں اپ سب کا مشکور ہوں اور میں یہ کوئی لفظی کے طور پہ نہیں کہہ رہا میرے جیسا بندہ جو مڈل کلاس ہے تعلق رکھتا ہے اور اج اپ کی پبلک ریپریزنٹیشن کر رہا ہے پروونشل اسمبلی میں اس کے لیےاپ کا اپ کے بزرگوں کا ماؤں بہنوں کا بیٹیوں کا بھائیوں کا جو یہاں کچھ موجود ہے اور کچھ موجود نہیں میں اپ کے توسط سے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں میری یہ بات ان تک پہنچائی جائے کہ میں اپ کا مشکور ہوں میں عمران خان کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنا نمائندہ نامزد کیا اور اپ نے مجھے عزت دی میں نے ہر تقریر میں یہ کہا تھا اپ کو یاد ہو یا نہ ہو لیکن اپ کو یاد کرنا پڑے گا میں نے ہر تقریر میں یہ کہا تھا میں کیا کر سکوں گا مجھے نہیں پتا میں کتنا کر سکوں گا مجھے نہیں پتا۔ دو چیزیں انشاءاللہ اپ کو میری زندگی کے اخر تک اپ یاد رکھنا میں پھر کہنا چاہتا ہوں نمبر ون اپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا وعدہ کرتا ہوں اپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گامایوس کرنے کے علاوہ جو سب سے بڑی چیز ہے میں کبھی اپ کی عزت نفس کو کبھی مجروح نہیں کروں گا یہ میرا اپ سے وعدہ ہے مجھ سے غلطی ہو سکتی ہے بد نیتی نہیں ہوگی یہ چیز میں نے کہاں سے سیکھی ہے میں نے عمران خان سے تین چیزیں سیکھی ہیں میں بہت سی چیزوں کو چھوڑ دیتا ہوں میں کہتا ہوں عمران خان غلطی کر سکتا ہے وہ بدنیت نہیں ہے


0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page