چوہدری فرخ الطاف MNAکی جانب سے دینہ نجی میرج ہال میں عید ملن پارٹی کااہتمام
ضلع بھرسے سابق چیٸرمینز،واٸس چیٸرمینز،کونسلرزاور نمبرداروں کی شرکت،بڑاگواہ سے راجہ معروف عابد،راٶف کیانی،واجد کیانی،طاہر ایوب،چوہدری فخررشید،عثمان مانی،راجہ ہارون کیانی سمیت دیگر کی شرکت
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز دینہ میں نجی میرج ہال میں چوہدری فرخ الطاف ایم این اے حلقہ این اے 61کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔جس میں ضلع بھرسے سابقہ چیٸرمینز،واٸس چیٸرمینز،کونسلرز،نمبرداروں سمیت دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا۔ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے تمام آنے والے مہمانوں کو ویلکم کیا۔علاقہ ڈومیلی سے راجہ معروف عابدبڑاگواہ،راجہ راٶ ف کیانی سابق جنرل کونسلر،چوہدری فخررشید ایڈووکیٹ تھلہ چوہدریاں،واجد کیانی بڑاگواہ،راجہ طاہر ایوب سابق واٸس چیٸرمین یوسی نگیال،ملک اشفاق سابق چیٸرمین یوسی ججیال،عثمان مانی پدھری،راجہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ،راجہ عبدالستارگوڑہااتم سنگھ،راجہ ہارون کیانی بڑاگواہ،راجہ مظہرکیانی بڑاگواہ،قیوم بٹ،چوہدری راحیل ایڈووکیٹ،پٹواری چوہدری سیف علی ناصر،ٹھیکیدار منیراحمد،ماسٹرعبدالخالق بھیٹ،چوہدری برکات کدلوٹ،چوہدری امین نکہ چوہدریاں،کاظم کیانی،راجہ شوکت بڑاگواہ،راجہ جہانزیب ڈومیلی،ملک ضمیرمدن سمیت دیگر شامل تھے،اس موقع پر چوہدری فرخ الطاف نے خطاب کرتے ہوٸے کہاکہ تمام آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتاہوں۔للہ تاپنڈدانخان ڈبل کیرج روڈ کیلیے 820ملین فنڈ جاری کردیٸےگٸے ہے۔پہلا فیز جولاٸی میں مکمل ہوجاۓ گا۔سڑک پر کام پہلے بھی جاری تھااب مزید تیزی آۓ گی۔باقی سڑک نٸے بجٹ میں رقم مختص ہونے ک بعد جب ستمبر میں جاری ہوں گے فنڈ توپھر شروع ہوگا۔اج کامقصد اپ سب سے رابطہ میں رہنااور ملاقات کرناتھا۔اپ لوگوں نے مجھ پر الیکشن میں اعتماد کیااور ووٹ دیااس کا بھی شکریہ اداکرتاہوں اور اپ لوگوں کیلیے جتنے زیادہ فنڈ جاری کراسکاکراٶں گااور مساٸل کو اولین ترجیح پر حل کروں گا۔
Comments