top of page

چوکی انچارج راجہ اشفاق میرے مقتول بھتیجے کے قتل کا ذمہ دار ہے،نذر محمد



پنڈدادنخان (صفرعلی خانJhelumnews.uk )چوکی انچارج راجہ اشفاق میرے مقتول بھتیجے کے قتل کا ذمہ دار ہے جیتی پور میں ڈیڑھ گھنٹہ فائرنگ کا سلسلہ چلتا رہا دھریالہ چوکی انچارج راجہ اشفاق کو بار بار کال کرنے کے باوجود ٹس سے مس نہ ہوا الٹا تمسخر اڑاتا رہا مقتول بلال گوندل کے چچا نذر محمد نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چوکی انچارج راجہ اشفاق نامی سب انسپکٹر انتہائی نااہل کرپٹ اور بدنام زمانہ رشوت خور پولیس اہلکار ہے اس کے چرچے اخبارات اور سوشل میڈیا کی زینت بھی بنے رہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام کے علم میں ہونے کے باوجود لاڈلا افسر عرصہ سے چوکی دھریالہ جالپ ہی براجمان ہے کوئی پوچھنے والا نہیں مقتول بلال گوندل کے چچا نے مزید کہا کہ میرے بھتیجے کے قتل سے قبل مخالفین کی طرف سے قریباً ڈیڑھ گھنٹہ فائرنگ کاسلسلہ چلتا رہا جس کی اطلاع کم از کم چار بار بذریعہ فون چوکی انچارج راجہ اشفاق کو کی گئی جس پر وہ نہ تو موقع پر آیا اور الٹا ہمارا تمسخر اڑاتا رہا اور ہمیں ڈانٹ کر کہنے لگا کہ آپ لوگوں کا روز کا کام ہے پولیس آپ کے لئے فارغ بیٹھی ہے؟نذر محمد کا کہنا تھا کہ راجہ اشفاق ہٹ دھرمی سے ہٹ کر بروقت کاروائی عمل میں لاتا تو شاید میرے بھتیجے کی جان بچ جاتی




0 comments

Комментарии

Оценка: 0 из 5 звезд.
Еще нет оценок

Добавить рейтинг
bottom of page