جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر) جہلم پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان ایکشن ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، تفصیلات کے مطابق چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیے ،ملزم کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی،ملزم سے برریمانڈ جسمانی مزید تفتیش جاری ہے ،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ایس ایچ او للہ اور ٹیم کی اہم کاروائی قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم بلال نے اشتہاری مجرم زکیر صفدر کو پناہ دی اور بھاگنے میں مدد کی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا جبکہ پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، چوکی کینٹ پولیس جہلم نے گمشدہ بچوں، 11سالہ نعمان، 12 سالہ محمد فیضان کو تلاش کر کےلواحقین کے حوالے کر دیا اور چوکی سٹی دینہ کے انچارج اور ٹیم نے کم وقت میں بچے حنان کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا، جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے علی حسن کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
top of page
bottom of page
Comments