top of page

چودھری ندیم خادم کی دینہ آمد ۔ رانا عارف زرگر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔

دینہ( ادریس چودھری Jhelumnews.uk)صرافہ یونین تحصیل دینہ کے صدر، آل پنجاب صرافہ یونین کے نائب صدر رانا عارف زرگر عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے گھر دینہ ضلع جہلم پہنچ گئے۔ اس سلسلے میں ان کو مبارکباد دینے کے لیے سابق ایم پی اے ، مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے رہنما چودھری ندیم خادم دینہ میں رانا عارف زرگر کی شاپ پر گئے اور عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد باد پیش کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ ان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کو قبول فرمائے ۔ اس موقع پر رانا عارف زرگر نے چودھری ندیم خادم کا ان کے عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دینے کے لئے آنے پر شکریہ ادا کیا۔ چودھری ندیم خادم کی آمد کے موقع پر رانا شکیل زرگر، رانا زین زرگر، رانا عدیل زرگر، رانا حمزہ زرگر، رانا عاصم زرگر، رانا خالد زرگر و دیگر بھی موجود تھے۔ جنہوں نے چودھری ندیم خادم کو خوش آمدید کہا۔۔


0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page