top of page
Writer's pictureJhelum News

چودھری فرخ الطاف کو نواب برادران کی داراپور آنے کی دعوت، نوابزادہ ہاؤس پہنچنے پرشاندار استقبال

جہلم /(مصطفیٰ بٹ سے)حلقہ این اے 61 اور پی پی 26 میں سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی اور نوابزادہ طالب مہدی نے ن لیگ کے نامزد کردہ امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا آج چوہدری فرخ الطاف کو دارہ پور میں نوابزادہ ہاؤس میں دعوت دی گئی تھی چوہدری فرخ الطاف کا دارا پور پہنچیں پر شاندار استقبال کیا گیا نوابزادہ مطلوب مہدی اور نوابزادہ طالب مہدی نے نہایت ہی پرجوش طریقے سے استقبال کیا تفصیلات کے مطابق نوابزادہ مطلوب مہدی کے چھوٹے بھائی نوابزادہ طالب مہدی کو ن لیگ کی طرف سے ٹکٹ نہ دیا گیا نوابزادہ طالب مہدی نے آزاد حیثیت سے الی لڑنے کا اعلان کر دیا تھا گزشتہ دنوں نوابزادہ مطلوب مہدی اور نوابزادہ طالب مہدی اور چوہدری فرخ الطاف کو میاں شہباز شریف نے لاہور بلا کر ماملا کلیر کر دیا اس سلسلہ میں نوابزادہ مطلوب اور نوابزادہ طالب مہدی نے آج باضابطہ طور پر اپنے آبائی علاقہ دارا پور میں تقریب منعقد کی جس میں چوہدری فرخ الطاف کو اسپیشل طور پر دعوت دی گئی چوہدری فرخ الطاف دارا پور پہنچ گئے دارا پور میں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا اس موقع ن لیگ کے ضلعی صدر حافظ اعجاز احمد جنجوعہ نے تقریب میں شرکت کی اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 حاجی ناصر للہ نے بھی اپنے ورکرز کے ساتھ شرکت کی اس موقع پر ضلعی صدر حافظ اعجاز احمد جنجوعہ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے کہا کہ ن لیگ کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں ہم یہ دونوں سیٹیں جیت کر میاں نواز شریف کو کامیاب بنائیں نوابزادہ طالب مہدی نے چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کیا اور اپنے ورکر کو کہا کہ 8 تاریخ کو چوہدری فرخ الطاف کو کامیاب کرے اور چوہدری فرخ الطاف کو یقین دہانی کروائی کہ انشاءاللہ ہم یہ دونوں سیٹیں جیت کر دیں گے جبکہ چوہدری فرخ الطاف نے دونوں بھائیوں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے ورکر جو ہیں ان کو اسی طرح پیار ملے گا جس طرح وہ خود اپنے ورکر کو پیار دیتے ہیں


0 comments

header.all-comments

ratings-display.rating-aria-label
header.no-ratings-yet

comment-box.add-a-rating
bottom of page