top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

چودھری فرخ الطاف ایک قد آور شخصیت ۔ انہیں حلقہ این اے 61 سے ٹکٹ دے کر مسلم لیگ ن نے اپنی سیٹ پکی کر لی۔ رپورٹ ۔ پروفیسر خورشید ڈار

جہلم( رپورٹ:پروفیسر خورشید علی ڈار)چوہدری فرخ الطاف این اے 61 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں چوہدری فرخ الطاف بحیثیت ضلعی ناظم اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرا چکے ہیں 25 سال کے اندر جو سیاسی جماعت اجتماعی کام نہیں کروا سکی فرخ الطاف نے بحیثیت ناظم مختصر عرصے میں کر دیا آج ضلع جہلم میں جتنے بھی روڈز ہیں یا پھر ایلیمنٹری سکول یا کالج بنیں ہیں ان کے مرہون منت ہیں گورنر پنجاب چوہدری الطاف کی طرح چودری فرخ بھی اجتماعی کاموں کی طرف توجہ دیتے ہیں اس خاندان نے ہمیشہ کلاشنکوف کلچر سے نفرت کی باہمی احترام ان کا شیوہ ہے بلا شبہ این اے 61 میں مسلم لیگ ن نے قداور شخصیت کو ٹکٹ دے کر اپنی سیٹ پکی کر لی ہے ذرائع کے مطابق حلقہ 61 کے قداور سیاسی شخصیات نے قبل از وقت چوہدری فرخ الطاف سے جہلم ا کر ملاقات کرنا شروع کر دی ہے انہوں نے چوہدری فرخ الطاف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ جہاں پر بھی سیاسی جلسہ ہوگا شہریوں کی اکثریت جذبے کے ساتھ شرکت کرے گی چوہدری کے مقابلے میں جتنے بھی امیدوار ہیں تمام کے تمام سیاسی قد کاٹھ رکھتے ہیں مگر انتظامی صلاحیتوں سے محروم ہیں چوہدری فرخ الطاف کو سب سے زیادہ جس بات کا کریڈٹ جاتا ہے وہ بحیثیت ضلعی ناظم ہے صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ طاقتور پروفیشنل صلاحیتوں کا مالک ضلعی ناظم چوہدری فرخ الطاف ہوا کرتا تھا سیاسی شعور کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب پی ٹی ائی کے خلاف عدم اعتماد ہوا چوہدری فرخ الطاف نے وطن عزیز کی خاطر اپنی سیاسی وابستگی کو نظر انداز کر کے مثبت فیصلہ کیا اج مسلم لیگ ن اسی وجہ سے چوہدری صاحب کو ٹکٹ دینے پر مجبور ہو گئی ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page