top of page

چودھری ظفر اقبال کی کاوشیں ۔وچلا بیلا جہلم کےپل کی منظوری ۔ کام دوبارہ شروع اہل علاقہ خوش


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) جہلم شہر کے نواحی علاقے وچلا بیلا پل کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ، پل کی تکمیل سے وچلا بیلا کے مکینوں کی آمد ورفت کی مشکلات ختم ھو سکیں گی ، علاقہ مکین تفصیلات کے مطابق ایک طویل عرصہ سے جہلم کے نواحی علاقے وچلا بیلا کے مکین آمدورفت کیلۓ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور کسی بھی سیاسی نمائندے نے آنکی مشکلات پر توجہ نہیں دی تھی ۔ بلاآخر چوہدری ظفر اقبال سابق ایم پی ایے نے وچلا بیلا کے مکینوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ھوئے اپنی انتھک کاوشوں سے گزشتہ سال وچلا بیلا جہلم کے مکینوں کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے پل کی منظوری کروائی اور پل کی تعمیر کا کام شروع کروایا لیکن پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے خاتمے کے بعد پل پر جاری کام بند ھو گیا اب حکومت پنجاب نے مکمل جائزہ لینے کے بعد پل کا کام دوبارہ شروع کروا دیا ھے جس سے اہل علاقہ نے مسرت کا اظہار کیا ھے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ھے کہ وچلا پل کی تکمیل سے ہزاروں افراد کو جہلم اور دوسرے علاقوں میں آمد و رفت میں بہت آسانیاں پیدا ھونگی اور ہمارے بچے بھی شہر جیسی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page