top of page

پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری کو عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے


کل ملک شوکت صاحب سرپرست اعلیٰ اعوان ہم خیال گروپ کے پاس ایک میٹنگ تھی جس کی پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری فراز کو سخت تکلیف تھی ۔ اس نے اس وجہ سے ملک شوکت صاحب کے ساتھ what's app میسجز پر بہت غلط اور قابل مذمت گفتگو کی ہے جس کی ہم ہر فورم پر بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے بدتمیز اور بد اخلاق بندے کو پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری کے عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے جس نے ناصرف ملک شوکت صاحب کے ساتھ بدتمیزی کی ہے بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد سینئر رہنماؤں اور ساتھیوں کے ساتھ ایسی بیہودہ جسارتیں کر چکا ہے ۔ میں ملک مشتاق احمد جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی تحصیل جہلم کے عہدے سے چوہدری فراز کی بیہودگی اور بدتمیزی والے رویہ کی وجہ سے مستعفی ہوتا ہوں ۔ میں ایسے بدتمیز اور بد اخلاق بندے کے ساتھ کام نہیں کر سکتا۔




0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page