top of page

پی ایم ڈی سی مائنرز الیکشن 2024 تا 2026 مہر جعفری گروپ کے مرزا محمد فاروق 206 ووٹ لے کر بازی لے گئے

کھیوڑہ ( راشد خان )پی ایم ڈی سی مائنرز الیکشن 2024 تا 2026 مہر جعفری گروپ کے مرزا محمد فاروق 206 ووٹ لے کر بازی لے گئے۔جبکہ مرزا ضمیر گروپ کے صدر ملک اویس عظمت ایک ووٹ کی جیت کے ساتھ صدر منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کے مائنرز یونین کے الیکشن کا رزلٹ آگیا جس کے مطابقمہر جعفری گروپ کے مرزا محمد فاروق 206 ووٹ لے کر بازی لے گیےمرزا محمد ضمیر 203 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ملک معزل 113 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔جبکہ مرزا ضمیر گروپ کے صدر ملک اویس عظمت ایک ووٹ کی جیت کے ساتھ صدر منتخب ہو گئے 14 دسمبر بروز جمعرات کوکھیوڑہ پی ایم ڈی سی ڈی سی مائنرز 24 20تا 2026کے الیکشن کا کانٹے دار مقابلہ ہوا الیکشن کمیشن انچارج کے فرائض مزدور رہنما حاجی عبدالغفور نے ادا کیے پولنگ کا اغاز صبح 8 بجے ہوا جو کہ شام 4 بجے تک جاری رہا تمام مائنرز کمیونٹی نے مائنرز الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے امیدوارکو بھرپور سپورٹ کیا بالاخر مہر جعفری گروپ کے مرزا محمد فاروق بھٹو 27 ووٹوں کی برتری سے دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے مہر جعفری گروپ ماسوائےصدر کی سیٹ تمام سیٹوں پر کامیاب ہو کیا ۔جپکہ مرزا ضمیر گروپ کے صدر ملک اویس عظمت نے ایک ووٹ کی برتری سے صدر کی سیٹ جیت لی اور معزل گروپ نےتیسری پوزیشن حاصل کی پولنگ کا سلسلہ سارا دن بغیر کسی روکاوٹ کے جاری رہا انتظامیہ کی طرف سے فول پروف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔




0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page