top of page

پی ایم اے جہلم کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی کا شاندار تقریب۔ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کی شرکت

جہلم(پروفیسر خورشید ڈار)بعثتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات کا سب سے عظیم انقلاب ہے پی ایم اے جہلم امسال بھی ضلع جہلم میں بہتر انتظامات کرنے پر سببقت لے گئی ڈاکٹر منیر اعظم نے نا صرف سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے بلکہ انہوں نے انتہائی مدلل تقریر کی ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور قمر ریاض نے اکٹھے حضور اقدس کی خدمت میں درود و سلام پڑھا عاشق رسول ڈاکٹر عدنان نجب صدر پی ایم اے جہلم نے سیرت النبی پروگرام منعقد کر کے حضور کے مستانوں کو متاثر کر دیا سیرت النبی پروگرام میں خصوصی خطاب ڈاکٹر میجر ریاض قمر کا تھا ڈاکٹر حفیظ الرحمن جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم نے مرکزی رول ادا کر کے سیرت النبی پروگرام کو انتہائی کامیاب بنایا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا حضور کی خدمت میں نعت کا نظرانہ پیش کیا گیا معززین شہر اور ڈاکٹرز کی اکثریت نے اس میں شرکت کی ڈاکٹر میجر ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور کی آمد سے پہلے لوگ غفلت کی نیند سو رہے تھے تاریکی چھائی ہوئی تھی اللہ تعالیٰ نے ان کی رہنمائی کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتخاب فرمایا پاک ہے وہ ذات جس نے آپ کو نبوت کے لیے چنا ساری دنیا کو چھوڑ کر آپ کا انتخاب کیا بلاشبہ آپ بعثت کائنات کی اصلاح نجات سلامتی اور عدل قائم کرنے کے لیے ہوئی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اوپر اللہ کی اس نعمت کو یاد کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں قیامت کے دن اولاد آدم کا سردار ہونگا آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے جو ہدایت و علم دے کر مجھے بھیجا ہے اس کی مثال تیز بارش کی سی ہے جو زمین پر برسے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانی تخلیق کی وہ ساری تفصیلات بھی بیان کی ہیں جو اللہ تعالیٰ نے بعزریہ وحی آپ کو بتائی ڈاکٹر ریاض قمر کا کہنا تھا کہ ہم حضور کے نقش قدم پر چل کر عظیم تبدیلی لا سکتے ہیں ہماری دنیاوی اور آخرت کی کامیابی کا دارومدار حضور کی اطاعت ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page