جہلم( پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) ڈاکٹر حفیظ الرحمن چیسٹ سپشلسٹ جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم نے آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیکنیکل میٹینگ طلب کی دوران میٹینگ ماہر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ متوازن غذا اور ہلکی پھلکی ورزش بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتی ہے دل کے امراض سے بچنے کے لیے معمولات زندگی میں تبدیلی لانا انتہائی ضروری ہے یہ بات ماہر امراض دل ڈاکٹر زاہد قریشی نے اپنے لیکچر کے دوران کہے میٹینگ کا انتظام جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کیا جبکہ صدارت ڈاکٹر عدنان نجف نے کی خصوصی دعوت پر ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی نے اجلاس میں شرکت کی میٹینگ کے اختتام پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے تمام شرکاء کا خصوصی طور پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا یہ امر باعث مسرت ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی اکثریت نے شرکت کی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments