top of page
Writer's pictureJhelum News

پیپلز پارٹی این اے 61 کے امیدوار پیر سید امیر حمزہ کرمانی اور حلقہ پی پی 26 کے امیدوار چوہدری نذر حسین گوندل نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،میڈیا سے گفتگو

پنڈدادنخان (حکیم سید اختر بخاری) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 61 کے امیدوار پیر سید امیر حمزہ کرمانی اور حلقہ پی پی 26 کے امیدوار چوہدری نذر حسین گوندل نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے ذمہ دار پاکستان مسلم لیگ نون کی مقامی نااہل قیادت ھے جو یہاں ترقیاتی کام نہ کرا سکی ڈیویل کیرج کا منصوبہ ایک اچھا منصوبہ تھا مگر اب وہ عوام کےلئے کام کی بندش کی وجہ سے درد سر بن چکا ھے ہم علمائے کرام اور ورکنگ کمیٹی کے اراکین کے مشکور ہیں ہم نے یہاں کے ترقیاتی کاموں کےلئے سابق وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی چوہدری پرویز اشرف کو پنڈدادنخان کے حالات دکھانے کےلئے خصوصی طور پر پنڈدادنخان لائے اور اس کے بعد ورکنگ کمیٹی کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سے نہ صرف ملاقات کی بلکہ تمام متعلقہ محکموں سے رابطے کر کے فوری طور پر دو رویہ سڑک کے کام کا نہ صرف فوری طور پر آغاز کرایا بلکہ اس مد میں پچاس کروڑ روپے بھی فوری طور پر منظور کروائے جو لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پچاس کروڑ انہوں نے منظور کروائے میں بھی سید زادہ ھو کر حلف دیتا ھوں میں نے تو فوری طور پر اگلے دن کام شروع ھونے کی نوید اگلے دن دے دی تھی ایم پی اے کے امیدوار اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری قانون چوہدری نذر حسین گوندل نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ہم نے اپنے سابقہ دور میں جتنے بھی ترقیاتی کام کروائے وہ تمام عوام کے سامنے ہیں اگر کوئی ان کاموں کو جھٹلا سکتا ھے تو سامنے آئے ہمارا مشن عوام کی خدمت ھے پنڈدادنخان اور حلقے بھر میں جو ترقیاتی کام کروائے وہ کسی پر احسان نہیں تھا بلکہ ہماری زمہ داری اور فرض تھا جو عوام نے ہمارے ذمے کیا ھوا تھا نہر کے منصوبے میں بھی ہمارا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں نہر کے ساتھ نالوں موگھوں کے بارے میں عوام کو کچھ شک و شبہات اور تحفظات ہیں ان کو بھی دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے دورویہ سڑک اور نہر منصوبہ مکمل ھونے کے بعد تحصیل پنڈدادنخان منڈی بہاوالدین گجرات سرگودھا یا چکوال سے کم نہیں ھوگی اور یہاں ترقی کے دروازے عوام کےلئے کھل جائیں گے اس سے قبل دونوں امیدواروں نے پیپلز پارٹی کے سینکڑوں جھنڈوں اور بڑی تعداد میں کارکنان کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page